معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں گورے رنگ کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔آمنہ الیاس نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے شوبز انڈسٹری میں رنگت کی بنیاد پر ہونے والے غیر منصفانہ سلوک کے بارے میں بات کی۔اُنہوں نے بتایا کہ میں نے سانولی رنگت کی حمایت میں اپنی آواز اس لیے اُٹھائی کہ مجھے بہت برا محسوس ہوتا تھا جب میک اَپ آرٹسٹ مجھے میک اَپ کے ذریعے گورا دکھاتے تھے۔آمنہ الیاس نے کہا کہ مجھے انڈسٹری میں آنے سے پہلے یہ پتہ ہی نہیں تھا کہ دنیا میں انسانوں کو ان کی رنگت کی بنیاد پر بھی اہمیت دی جاتی ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ ہمارے گھر میں ہم سب لوگ سانولے ہی ہیں تو ہمیں کبھی کسی نے رنگت پر کچھ نہیں کہا تھا۔اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ سانولی رنگت کی لڑکیوں کو آج بھی منفی کردار دئیے جاتے ہیں۔پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ اداکاری کا آغاز کیا تو مجھے سانولی رنگت کے طعنے دئیے جاتے تھے۔ ڈراموں کی شوٹنگ اور ماڈلنگ کے لیے رنگت گوری دکھانے کے لیے مختلف کریمز لگائی جاتی تھیں۔ میرے لیے سب بہت عجیب اور تکلیف دہ تھا۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے گھر میں سب کی رنگت سانولی ہے اس لیے کبھی احساس نہیں ہوا تاہم جب اداکاری شروع کی تو سانولی رنگت کے طعنے ملے۔ سانولی لڑکیوں کو آج بھی منفی کردار دئیے جاتے ہیں اور انہیں سگریٹ پیتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔
شوبزمیں گورے رنگ کی اہمیت ہے، آمنہ الیاس۔۔
Facebook Comments