شوبزمیں اسی فیصد لوگ برے ہیں، معروف اداکارہ۔۔

مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں نتاشا کا کردار ادا کرکے لوگوں کو دیوانہ کرنے والی اریج چوہدری  کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری کے 80 فیصد لوگ برے جب کہ محض 20 فیصد لوگ ہی اچھے ہیں۔ اریج چوہدری کی جانب سے چند ماہ قبل سنو ڈیجیٹل کو دیے گئے انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں انہوں نے شوبز انڈسٹری سے متعلق حیران کن انکشافات کیے۔انہوں نے ایک واقعہ سنایا کہ ایک برانڈ نے ان سے فوٹوشوٹ کے لیے رابطہ کیا لیکن مذکورہ برانڈ کے کوآرڈینیٹر نے بھی انہیں غلط میسیجز کرنا شروع کیے اور انہیں میسیجز میں ”سویٹی“ لکھنے لگا۔اداکارہ نے بتایا کہ انہیں اس بات پر غصہ آیا اور انہون نے مذکورہ شخص کو مزہ چکھانے کے لیے انہیں ’سویٹی‘ کہنا شروع کیا اور پھر ان سے شوٹنگ سے قبل ملنے کا کہا تو وہ شخص خوش ہوگیا۔اریج چوہدری کے مطابق وہ اپنے گارڈز کے ساتھ اس شخص سے ملنے گئیں لیکن اس شخص کو پہلے ہی اس کا علم ہوچکا تھا، تاہم اس  کےباوجود وہ لوکیشن پر گئیں اور اس شخص کو مزہ چکھایا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں