اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو بھائی کہہ کر مخاطب کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ” اگر بھائی نہ کہیں تو کافی حضرات کا دماغ خراب ہوجاتا ہے”۔ اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ساتھ کام کرنے والے اکثر سوال کرتے ہیں کہ “یار بھائی کیوں کہتی ہو”۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ”کام کے ماحول میں ساتھ کام کرنے والوں کو بھائی کہنے کا شوق نہیں ضرورت ہے۔ اگر بھائی نہ کہیں تو کافی حضرات کا دماغ خراب ہوجاتا ہے”۔ان کا مزید کہنا تھا کہ” آپ لڑکی /عورت کے ساتھ ایک اچھے دوست یا کولیگ کے طور پر پیش آئیں تو کسی کو بھائی بنانے کی ضرورت نہیں ہوگی”۔۔
Facebook Comments