har tarah ke script par dramay zaroori hai

شوبز کیلئے بڑا مشکل وقت کاٹا ہے، حریم فاروق۔۔

معروف اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ جب انہوں نے شوبز میں جانے کا فیصلہ کیا تو والدین نے انہیں تعلیم کیلئے بیرون ملک جانے پر زور دیا۔حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ حریم فاروق نے بتایا کہ ان کا تعلق ایک خوشحال فیملی سے ہے، میں نے پڑھنے کیلئے ملک سے باہر بھیجنے کی آفر کو قبول نہ کیا اور کہا کہ اپنی جدوجہد خود کروں گی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے پتا نہیں کیا سوجھی اور میں نے اپنے ابا سے کہا کہ میں آپ سے ایک پیسہ بھی نہیں لوں گی جس کے بعد میں کراچی آگئی، میرا شوبز انڈسٹری میں کوئی کنکشن یا جاننے والا نہیں تھا، میرے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ میں جس اپارٹمنٹ میں رہتی تھی وہ بہت چھوٹا تھا اور وہاں نہ بجلی تھی نہ پانی، سیٹ پر چھپ کر شاور بھی لیا اور کپڑوں پر استری بھی وہیں کرتی تھی، سوچتی تھی یہ سب کچھ کیوں کررہی ہوں، مجھے تو اللہ تعالیٰ نے اتنا کچھ دیا ہے۔حریم فاروق کا کہنا تھا کہ میں روتی تھی اور سوچتی تھی کہ کیا میرے لیے یہ خواب اتنا ضروری ہے، کبھی کبھار ٹوٹ جاتی تھی لیکن اپنے والدین کو ان مشکلات کے بارے میں نہیں بتایا، تمام تر مشکلات کے باوجود مجھے خدا پر یقین تھا کہ اگر آج میری زندگی میں اندھیرا ہے تو کل روشنی بھی ہوگی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں