showbiz ka rawaiyya takabbur wala hai

شوبزلوگوں کا رویہ تکبر والا ہے، اداکارعثمان خالد بٹ

اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا ہے کہ اب شوبز انڈسٹری کے طور طریقے بالکل بدل کر رہ گئے ہیں۔۔ پہلے جہاں کسی اداکار کو بہترین اداکار ہونے کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا پڑتا تھا آج کل اس کی ضرورت ہی نہیں رہی۔ انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ آج کل شوبز انڈسٹری میں لوگوں کا رویہ تکبر والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ساری خرابی پروڈکشن ٹیموں کی نااہلی سے ہے اور جب بھی کوئی اس بارے شکایت کرتا ہے تو اس کیلئے کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کئی سینئر اداکار نوجوان اداکاروں کو یہ مشورے دیتے دکھائی دیتے ہیں کہ اگر وہ محنت کریں گے اور سب کا احترام کریں گے تو کامیاب ہوں گے لیکن حالیہ رجحانات کے مطابق عزت اور پیشہ ورانہ مہارت جیسی کسی چیز کی پرواہ نہیں کی جا رہی۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں