showbiz industry mein bhi harassani ka nishana banti rahi

شوبزانڈسٹری میں بھی ہراسانی کا نشانہ بنتی رہی۔۔

اداکارہ و فیشن ماڈل عائشہ عمر کے نام سے کون واقف نہیں ،انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز سن 2000 میں کیا تھا اور آج وہ اس انڈسٹری میں ایک کامیاب خاتون کے طور پر جانی پہچانی جاتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ویب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے ماضی، بچپن، اور کیرئیر کے متعلق مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کی۔خواتین کے حقوق اور سماجی مسائل پر کھل کر بات کرنے والی اداکارہ عائشہ عمر نے ایک بار پھر اپنے ساتھ ہونے والے نامناسب واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف بچپن میں بلکہ شوبز انڈسٹری میں آنے کے فوری بعد کافی عرصے تک ’جنسی ہراسانی‘ کا نشانہ بنتی رہیں۔اس انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے جس میں عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی آمدنی سے 3 گھر چلارہی ہیں، جن میں ایک ان کا اپنا گھر (اپارٹمنٹ) ہے جو کہ کراچی میں ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا کراچی کا اپارٹمنٹ کرائے پر ہے کیوں کہ میری خریدنے کی استطاعت نہیں ہے۔ جبکہ دوسرا گھر جس کا وہ خرچہ اٹھاتی ہیں وہ لاہور میں ہیں جہاں ان کی امی رہتی ہیں، عائشہ کا کہنا تھا کہ لاہور کا گھر ہمارا اپنا گھر ہے جو کہ چھوٹا سا ہے اور اس کا خرچہ میں اٹھاتی ہوں۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ میرا بھائی ابھی ڈنمارک میں ہے جس کی آخری ٹیوشن فیس چلی گئی ہے۔ دوران انٹرویو عائشہ عمر نے بتایا ہے کہ میں نے اپنا سارا بچپن محرومیوں کے ساتھ صدمے برداشت کرتے ہوئے گزارا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ محرومیاں اور پچپن میں ملنے والے صدموں نے آج مجھے کسی قابل بنایا ہے کیونکہ میں ان سب چیزوں کو حاصل کرنے کی خواہش رکھتی تھی۔عائشہ عمر نے اپنی ابتدائی زندگی کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ 2 سال کی تھیں تو ان کے والد صاحب کا انتقال ہوگیا تھا اور اس وقت ہماری کبھی کسی نے مدد نہیں کی تھی۔ میری والدہ نے ہماری اکیلے پرورش کی تھی لیکن ہمارے معاشی حالات بہت خراب تھے، میں اس وقت یہ سوچتی تھی کہ آخر میں کیوں اچھے کپڑے اور اچھی زندگی نہیں گزار سکتی ہوں لیکن آج میں بہت اچھی اور بہترین زندگی گزارنے کے لائق ہوں۔عائشہ نے بتایا کہ جب انہوں نے انڈسٹری میں کام کرنا شروع کیا تو انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا تھا ، وقت پر پیسے نہیں ملتے تھے اور دیگر مسائل بھی در پیش تھے لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں