mujhe rape or qatal ki dhamkian di gyin

شوبزمیں دھوکادہی بہت ہے، اشنا شاہ۔۔

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے شوبز انڈسٹری میں دھوکہ دہی کا انکشاف کرتے ہوئے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اشنا شاہ نے لکھا کہ کیا میں آپ کو انڈسٹری کا ایک راز بتاؤں؟ اس میں زیادہ تر لوگ فراڈیے ہیں لوگ جو ہوتے ہیں وہ بتاتے یا دکھاتے نہیں، پی آر کمپنیاں بیانیہ بناتی ہیں اورلوگ اس طرف بھاگ اٹھتے ہیں جس طرف ہجوم ہوتا ہے۔ایک اور ٹوئٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ مجھے اچانک خیال آیا کہ دھوکہ دہی معمولی چیز نہیں ہے بلکہ اس کی جڑیں شو بزنس کی تمام اقسام چاہے وہ فلمیں، ٹی وی، فلاحی کام ہو یا کھیل کا شعبہ ہو، دھوکہ دہی کا تناسب زیادہ افسوسناک اور قدرے مایوس کن ہے۔اُشنا شاہ نے مزید لکھا کہ ایسا ہمیشہ تو نہیں لیکن اکثر ہوتا ہے کہ جب کسی چیز کو خوب بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے تو اسے اپنے فائدے کے لیے کم صلاحیت والے سراہتے ہیں۔ یہ دھواں اور آئینہ کی طرح ہے۔ یہ پبلک ریلیشن ہے۔اس طرح پوری حکمت عملی کے ساتھ ایک بیانیہ ترتیب دیا جاتا ہے جس کی ہجوم پیروی کرتا ہے۔اُشنا شاہ نے یہ وضاحت نہیں کی کہ یہ ٹوئٹس کس تناظر میں کی گئیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں