shooting ke doran showbiz shakhsiyaat nasha karti hen

شوٹنگ کے دوران شوبزشخصیات نشہ کرتی ہیں، ٹی وی میزبان کا انکشاف۔۔

اداکار و گلوکاراور ٹی وی میزبان محسن عباس حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر شوبز شخصیات مختلف قسم کے نشے کر کے آتی ہیں۔محسن عباس حیدر نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک بار پھر شوبز انڈسٹری میں نشے کے کلچر پر روشنی ڈالی۔انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سیٹ پر چرس، شراب یا کسی بھی قسم کا نشہ کر کے آنے والے تمام اداکاروں پر پابندی ہونی چاہیے۔محسن عباس کے حالیہ بیان کے بعد ایک بار پھر انڈسٹری میں نشے کے کلچر کے حوالے سے بحث شروع ہوگئی ہے۔ یہ معاملے ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب چند روز قبل نامور پاکستانی اداکار معمر رانا کی ایک متنازع ویڈیو سامنے آئی تھی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں