shokat khanum hospital ki maruf sahafi se settlement

شوکت خانم اسپتال کی معروف صحافی سے سیٹلمنٹ۔۔

شوکت خانم ہسپتال نے معروف صحافی فرخ درانی سے آوٹ آف کورٹ سیٹلیمنٹ کرلی۔فخر درانی نے جنوری دوہزار بائیس میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے  تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ امریکی ڈونر کے مطابق انہوں نے پی ٹی آئی  کو نہیں شوکت خانم ہسپتال کو خطیر رقم عطیہ کی تھی۔رپورٹ کی اشاعت کے اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے معروف اشاعتی ادارے اور صحافی فخر درانی کو ہتک عزت کا نوٹس بھی ارسال کیا تھا جبکہ شوکت خانم ہسپتال کی جانب سے صحافی فخر درانی کے خلاف اسلام آباد کی ایک عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ بھی دائر  کیا تھا۔جبکہ صحافی فخر درانی اپنی اس رپورٹ کی صداقت پر قائم رہے کہ فارن فنڈنگ میں شوکت خانم ہسپتال کے نام پر وصول کیے جانیوالے پیسے پی ٹی آئی نے اپنے اکاٶنٹ میں جمع کروائے ۔طویل عدالتی جنگ کے بعد آج شوکت خانم ہسپتال کےوکیل کی جانب سے فخر دارانی کو باقاعدہ آوٹ آف کورٹ سٹیلمنٹ کی پیشکش کی گئی۔فخر درانی کے مطابق پیشکش منظور کرلی گئی ہے اور اب شوکت خانم ہسپتال جلد اس مقدمہ کے خاتمے کی درخواست دائر  کرے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں