showbiz mein wapsi ka koi irada nahi

شوہرشادی سے پہلے بہن کہتے تھے، اداکارہ کا انکشاف۔۔

اداکارہ ایمن خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے شوہر، معروف اداکار منیب بٹ اُنہیں اپنی بہن کہا کرتے تھے۔ایمن خان کے انٹرویو سے لیا گیا ایک مختصر سا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنے اور منیب بٹ کے رشتے سے متعلق بات کر رہی ہیں۔ایمن خان انٹرویو کے دوران اپنے مداحوں کو بتا رہی ہیں کہ وہ اور منیب کہاں، کیسے ملے تھے اور اُن میں دوستی کیسے ہوئی تھی۔ایمن خان کا کہنا ہےکہ ’وہ اور منیب بٹ ایک ٹیلی فلم کی شوٹنگ کے دوران ملے تھی، ٹیلی فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد اُن میں کوئی رابطہ نہیں رہا تھا، اُس وقت وہ بہت چھوٹی تھیں، اُس ٹیلی فلم کے بعد انہوں نے ایک ساتھ ایک اور پروجیکٹ کیا تھا۔ایمن خان نے کہا کہ ’منیب بٹ انہیں اُس وقت اپنی بہن کہا کرتے تھے، منیب بٹ اپنی والدہ سے کہا کرتے تھے کہ ایمن خان میری بہنوں جیسی ہے۔ایمن خان نے مزید بتایا کہ ’پھر اُن کی آہستہ آہستہ ایک دوسرے سے دوستی گہری ہوئی اور وہ دونوں منگنی سے قبل 4 سال ایک ساتھ ایک قریبی دوستی کے رشتے میں رہے تھے۔دوسری جانب اداکار منیب بٹ کا اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ ’انہیں ایمن خان نے شادی کی پیشکش کی تھی، ایمن خان مانتی نہیں ہیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں