shohar ne make up artist par tashaddud kia fashion model ka aetraf

شوہر نے میک اپ آرٹسٹ پر تشدد کیا،فیشن ماڈل کا اعتراف

معروف فیشن ماڈل روبینہ خان نے اپنے شوہر کی طرف سے میک اپ آرٹسٹ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے پر وضاحت کر دی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق روبینہ خان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے ایک فیشن شوٹ کے دوران سیٹ پر میک اپ آرٹسٹ سے بدتمیزی کی اور بعد ازاں روبینہ خان کے شوہر نے آرٹسٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔اس حوالے سے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ کے ذریعے روبینہ خان نے کہا ہے کہ ’’ہمیشہ ایک کہانی کے دو رخ ہوتے ہیں۔ میں ایک ماں، پیشہ ور ماڈل، بیوی اور بوڑھے والدین کو سنبھالنے والی خاتون ہوں۔ کوئی بھی شوہر اپنی اہلیہ کو ’دو ٹکے کی ماڈل‘ نہیں سننا چاہے گا۔انسٹاگرام سٹوریز میں وہ لکھتی ہیں کہ ’’میک اپ آرٹسٹ کے اور میرے درمیان اس وقت تکرار شروع ہوئی جب میں نے اسے اپنا فون پکڑنے کو کہا۔ میں شوٹ کے لیے تیار ہو چکی تھی اور میں نے اسے کہا کہ میرا فون پکڑ لو، جس پر اس نے مجھے ’دو ٹکے کی ماڈل‘ کہہ کر فون پکڑنے سے انکار کر دیا۔اس نے مجھے مزید کئی کڑوی کسیلی سنا ڈالیں۔ماڈل مزید بتاتی ہیں کہ ’’مجھے میک اپ آرٹسٹ کی یہ باتیں سن کر بہت برا لگا اور میں نے بھی اسے کھری کھری سنا دیں۔ اس دوران میرے ڈرائیور نے میرے شوہر کو کال کرکے ہماری لڑائی کے بارے میں بتا دیا۔ میرے خیال میں کوئی بھی غیرمند شوہر اپنی اہلیہ کے لیے ایسا سننا پسند نہیں کرے گا۔ چنانچہ وہ سیٹ پر آ گئے اور پوچھا کہ کس نے میرے ساتھ بدتمیزی کی ہے۔ اس پر وہ میک اپ آرٹسٹ اکڑ کر بولا کہ میں نے کی ہے، تمہیں کوئی مسئلہ ہے؟ یہ سن کر میرے شوہر نے اسے تھپڑ مار دیا۔ یہ ایک چھوٹا سا مسئلہ تھا جسے اتنا بڑا بنا دیا گیا۔ اس صورتحال میں میرے شوہر نے وہی کیا جو کسی بھی عورت کا شوہر کرے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں