ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کو ان کے شوہر نے ہر چیز کی آزادی دیدی اور کوئی پابندی نہیں لگائی جس کا اعتراف خود بلال شاہ نے بیگم کیساتھ ایک انٹرویو کے دوران کیا۔اپنے انٹرویو میں حریم شاہ نے کہا کہ ان کے شوہر اچھے ، معصوم، اپنے کام سے کام رکھنے والے سنجیدہ شخص ہیں، مجھے منشیات لینے والے، سموکنگ کرنے والے لڑکے نہیں پسند تھے اور بلال نہ سموک کرتے ہیں، نہ نشہ، نہ کسی کی غیبت کرتے ہیں، نہ فضول بولتے ہیں۔بلال شاہ نے بتایا کہ انہوں نے حریم شاہ کو ہر چیز کی آزادی دی ہوئی ہے اور ان پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی۔ حریم شاہ نے آج تک ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے مجھے سر جھکانا پڑے، جس دن سے میں نے حریم سے شادی کی ہے اس دن سے لیکر آج تک انہوں نے کہیں میری نظریں جھکنے نہیں دیں۔

Facebook Comments