اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دل میں گھر کرنے والی اداکارہ حنا دلپذیر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شوہر نے جوانی میں ہی بلاوجہ طلاق دے دی تھی۔ایک انٹرویو کے دوران اپنی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے حنا دلپذیر نے کہا کہ انہیں ٹھیک طرح سے یاد نہیں کہ ان کی شادی کب ہوئی، تاہم ان کا اندازہ ہے کہ 1992 میں ان کی شادی ہوئی ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی ایک طرح سے پسند کی شادی ہی تھی۔انہوں نے سابق شوہر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں نیک دل اور اچھا انسان قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اب تک وہ ماضی کی طرح بہترین انسان ہی ہوں گے۔حنا دلپذیر نے بتایا کہ انہیں شوہر نے ایک دن غصے میں آکر طلاق دے دی تھی تاہم انہوں نے غصے کی وجہ بیان نہیں کی اور بتایا کہ اس وقت تک ان کے ہاں ایک بیٹا بھی پیدا ہوچکا تھا، جس کی عمر اس وقت 3 سے 4 سال کے درمیان تھی۔حنا دلپذیر کے مطابق ان کے اور ان کے سابق شوہر کے درمیان کوئی اختلافات نہیں تھے۔
شوہرنے جوانی میں بلاوجہ طلاق دی تھی، حنا دلپذیر۔۔
Facebook Comments