shohar maafi de chuka hai | Dania Malik

شوہر معافی دے چکا ہے، دانیہ ملک۔۔

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کا کہنا ہے کہ ان کے مرحوم شوہر نے انہیں معاف کردیا تھا، یہ کون سی حدیث اور قانون میں لکھا ہے کہ شوہر معاف کردے لیکن اس کے مرنے کے بعد لوگ کہیں کہ بیوی کو گرفتار کرو۔دانیہ ملک کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک آڈیو پیغام شیئر کیا گیا ہے جو ان کی کسی عزیزہ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے ” دانیہ  عدت میں بیٹھی ہوئی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ میرے خاوند نے مجھے معاف کردیا تھا، وہ ایک بہت بڑا عالم تھا ، اس نے پوری دنیا، پورے ورلڈ میں مجھے معاف کردیا تھا اور اس نے کہا تھا کہ میری بیوی کیلئے گھر کے دروازے کھلے ہیں اور وہ گھر آجائے ، آخری چار دن پہلے بھی اس نے کہا کہ میں صلح کرنا چاہتا ہوں ، میرے گھر  واپس آجائے۔پیغام میں مزید کہا گیا “یہ کون سی حدیث میں لکھا ہے کہ خاوند بیوی کو معاف کردے لیکن زمانہ اس کے مرنے کے بعد اس کے پیچھے لگ جائے کہ اسے گرفتار کیا جائے ، یہ کون سے قانون میں لکھا ہے کہ میڈیا پیچھے  لگ جائے ، وہ میڈٰیاجو  لوگوں کے دلوں  میں نفرت پیدا کرے، ہر سوال کا جواب عدت کے بعد  دانیہ خود دے گی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں