معروف اداکارہ و ماڈل زرنش خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر سمیت خاندان کے متعلق کوئی مذاق برداشت نہیں کرسکتیں اسی لئے انہیں شوبز اور سوشل میڈیا سے دور رکھتی ہوں۔ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے زرنش خان نے بتایا کہ وہ اتفاقی طور پر شوبز میں آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں کم عمری میں شادی کا کوئی شوق نہیں تھا، کیوں کہ وہ بچپن سے ہی خود کو لڑکا سمجھتی تھیں۔شوبز انڈسٹری میں جنسی ہراسانی یا غلط مطالبات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ انہوں نے کبھی اس طرح کا کوئی مسئلہ نہیں دیکھا مگر انہیں یقین ہے کہ جس طرح دوسری انڈسٹریز میں ایسے معاملات موجود ہیں، شوبز میں بھی موجود ہوں گے۔زرنش خان نے کہا کہ خواتین کی خودمختاری کے نام پر اور بہت ساری چیزوں کی اجازت مانگی جا رہی ہے، وہ ان باتوں سے اتفاق نہیں کرتیں۔
Facebook Comments