shohar ko meri adakarai pasand nai thi

شوہرکومیری اداکاری پسند نہیں، اداکارہ کرن حق۔۔

اداکارہ کرن حق کا کہنا ہے کہ شوہر کو بالکل پسند نہیں کہ میں اداکاری کروں۔اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ڈرامہ سیریل ’حسرت‘ کی مرکزی کاسٹ نے شرکت کی جن میں فہد شیخ، کرن حق، سبحان اعوان، جینیس ٹیسا شامل تھے۔انڈسٹری میں دوبارہ قدم رکھنے کے سوال پر کرن حق نے کہا کہ میرے شوہر مجھے پیار کرتے ہیں اور تھوڑی سی ضد کرتی ہوں تو مان جانتے ہیں، وہ میری خوشی میں خوش ہیں اسی لیے اداکاری کی اجازت دے دیتے ہیں لیکن ان کو بالکل پسند نہیں کہ میں اداکاری کروں۔ندا یاسر نے پوچھا کہ کبھی بھی شوہر کا موڈ تبدیل نہیں ہوگا کہ وہ انٹرویو کے لیے آئیں، کرن حق نے بتایا کہ فی الحال تو نہیں ہے لیکن اگر وہ کبھی آنے کے لیے تیار ہوئے تو خوشی خوشی لے کر آؤں گی۔خاتون مداح نے کرن حق سے پوچھا کہ ’اداکار اکثر اپنے شوہر اور فیملی کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں لیکن آپ ایسا نہیں کرتیں اس کی کیا وجہ ہے۔؟کرن حق نے کہا کہ میں اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھتی ہوں اور مجھے شوہر کی طرف اجازت بھی نہیں ہے کہ سوشل میڈیا پر شادی کی یا پھر بے بی کی تصویر شیئر کروں۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسا نہیں ہوگا جو اداکاری کررہی ہوں بس وہی سوشل میڈیا پر آپ کو نظر آئے گا۔اداکارہ نے کہا کہ میرے شوہر کو یہ اچھا نہیں لگتا تو مجھے ان کی پسند، پسند ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں