اداکارہ فاطمہ آفندی نے شوہر کی دوسری شادی سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا۔حال ہی میں اداکارہ فاطمہ آفندی نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔پروگرام کے دوران میزبان نے پوچھا کہ اگر آپ کے شوہر دوسری شادی کر لیں تو آپ کو کوئی مسئلہ تو نہیں؟جواب میں فاطمہ آفندی نے کہا کہ میں نے تو اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے رکھی ہے مجھے معلوم ہے کہ وہ ایسا نہیں کریں گے۔اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ اجازت میں نے انہیں اس لئے دی ہے کیونکہ انسان کو جس چیز سے بھی روکو تو وہ اسی طرف لپکتا ہے۔واضح رہے کہ فاطمہ آفندی اداکار ارسلان کنور کی اہلیہ ہیں اور ان کے دو بچے بھی ہیں، ان کے درمیان شادی سے قبل بھی چند سال تک تعلقات رہے۔
Facebook Comments