hassan mein aishwariya or madhuri se kam nahi

شوہرکے دعویدار سے مزید شواہد مانگ لئے۔۔

اداکارہ میرا نے تکذیب نکاح کیس میں نئے شواہد جمع کرانے کی درخواست دائر کردی۔۔لاہور سیشن کورٹ میں اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت ہوئی، اس دوران اداکارہ کے وکلاء نے کیس سے متعلق نئے شواہد جمع کرانے کی درخواست دائر کی۔درخواست میں کہا گیا کہ اداکارہ میرا اور دعویدار شوہر عتیق الرحمٰن نے ایک ڈرامے کی شوٹ میں اکٹھے کام کیا۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شوٹ کے دوران میرا اور عتیق الرحمٰن کے نکاح کا سین بھی ریکارڈ کیا گیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ عتیق الرحمٰن نے اپنی اداکاری کی اسی فوٹیج کو شادی کی فوٹیج قرار دیا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ وہ نئے شواہد جمع کرانے کی اجازت دے۔درخواست میں اداکارہ میرا نےایک بار پھر موقف اختیار کیا کہ عتیق الرحمٰن میرا شوہر نہیں ہے۔یاد رہے کہ فیملی کورٹ نے اپنے فیصلے میں اداکارہ میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دیا تھا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں