nida ke morning show meezbani ke khilaaf tha

شوہر کا موبائل آج تک چیک نہیں کیا، ندایاسر۔۔

معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ میں نے آج تک اپنے شوہر کا موبائل چیک نہیں کیا، میں اپنے شوہر کا موبائل چیک کر ہی نہیں سکتی ہوں، مجھے اُن کے موبائل پر لگا کوڈ نہیں معلوم۔ندا یاسر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، اس دوران اداکارہ نے کئی دلچسپ سوالات کے جواب دیئے۔پوڈ کاسٹ کے دوران ندا یاسر سے شوہر، اداکار، ہدایتکار و پروڈیوسر یاسر نواز کا موبائل چیک کرنے سے متعلق سوال پوچھا گیا جس پر اداکارہ نے حیرت انگیز جواب دے کر شو کے میزبان کو بھی دنگ کر دیا۔ندا یاسر نے مزید کہا کہ میرے بچوں کو اپنے والد، یاسر کے موبائل پر لگا کوڈ معلوم ہے مگر وہ بھی مجھے نہیں بتاتے کہ کہیں میں چیک ہی نہ کر لوں موبائل اور کچھ ایسا نہ نکل آئے کہ جس سے ہماری لڑائی ہو جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں