adakara ka shadi ke baad bhi saabiq boyfriend se raabto ka inkeshaaf

شوہردوسری شادی کرے گا تو چھوڑ دونگی، اداکارہ۔۔

اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ اگر میرے شوہر دوسری شادی کرنا چاہیں تو میں انہیں منع نہیں کروں گی مگر ان سے طلاق مانگ لوں گی۔حال ہی میں اداکارہ مریم نواز نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے زندگی اور کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔پروگرام میں سوال و جواب کے سیشن کے دوران مریم سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ مرد کے ایک وقت میں ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کے حق میں ہیں؟جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسلام مرد کو چار شادیوں کی اجازت دیتا ہے میں اس بات کا احترام کرتی ہوں مگر دین میں یہ بھی بتا دیا گیا ہے کہ مرد اپنی بیویوں کے درمیان انصاف نہیں کر سکیں گے۔مریم نفیس نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے بہت ہی کم خواتین ایسی ہیں جو یہ بات برداشت کر پاتی ہیں کہ ان کے شوہر دوسری شادی کریں، اگر میرے شوہر دوسری شادی کرنا چاہیں تو میں انہیں منع نہیں کروں گی مگر ان سے طلاق مانگ لوں گی۔مریم نفیس نے یہ بھی کہا کہ اگر انسان اپنی شادی سے خوش نہیں ہے تو اس شادی کو ختم کر کے بے شک دوسری شادی کر لے یا تیسری شادی کرنا چاہے تو وہ بھی اس کی مرضی ہے مگر میں صرف اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ مرد کے لیے ایک وقت میں ایک سے زیادہ بیویوں کے درمیان انصاف کرنا مشکل ہے کیونکہ یہ بات ہمارے دین میں بھی واضح کی گئی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں