shobiz ki aik or jori toot gyi

شوبز کی ایک اور جوڑی ٹوٹ گئی۔۔۔

اداکار جوڑے شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف میں کئی ماہ کی علیحدگی کے بعد باضابطہ طلاق ہوگئی ہے جس کا انہوں نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے۔ شہروز سبزواری نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے اور سائرہ نے اپنی شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگرچہ یہ بہت ہی مشکل ہے لیکن ہم کوشش کریں گے کہ اپنی بیٹی کیلئے بہترین والدین بنیں تاکہ وہ اپنے حصے کا وہ پیار اور عزت حاصل کرپائے جس کی وہ مستحق ہے۔انہوں نے عوام اور میڈیا سے درخواست کی کہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے، اسی سے ملتا جلتا پیغام سائرہ یوسف نے بھی سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سائرہ یوسف میں طلاق ہوچکی ہے جس کی وجہ ماڈل گرل صدف کنول کو قرار دیا گیا تھا تاہم بعد میں شہروز سبزواری نے طلاق کی خبروں کی تردید کردی تھی اور صدف کنول کے حوالے سے باتوں کو بھی افواہیں قرار دیا تھا  ۔ شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ میں گزشتہ ماہ جون میں علیحدگی ہوگئی تھی تاہم انہوں نے شادی اب ختم کی ہے۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں