axact jaali degree case

شعیب شیخ کو جسمانی ریمانڈ کیلئے آج عدالت پیش کیا جائے گا۔۔

بول نیوز اور ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ کو آج عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لئے ایف آئی اے پیش کریگی۔۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ایگزٹ اور نجی ٹی وی چینل بول نیوز کے مالک شعیب شیخ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے اسلام آباد ریجن کے ڈائریکٹر رانا جبار نے شعیب شیخ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری سکینڈل کے مقدمے میں ملزم شعیب شیخ کی جانب سے اسلام آباد کے ایڈشنل سیشن جج عبدالقادر میمن کو اس مقدمے سے بری کرنےکے لیے پچاس لاکھ روپے بطور رشوت دینے کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ایف آئی اے کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس مقدمے میں سابق ایڈیشنل سیشن جج عبدالقادر میمن بھی نامزد ہیں۔انھوں نے کہا کہ ملزم کو شامل تفتیش ہونے کے لیے متعدد بار نوٹس بھیجے گئے لیکن وہ پیش نہ ہوئے جس پر ایف آئی اے کے حکام نے معلومات کی بنیاد پر جمعرات کو ایک جگہ پر چھاپہ مارکر ملزم شعیب شیخ کو گرفتار کرلیا ہے۔رانا جبار کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے ملزم کو دس مارچ کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس وقت کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جج کو رشوت دینے کی معاملے کی تحققیات بھی کروائی تھیں اور جرم ثابت ہونے پر مزکورہ ایڈشنل سیشن جج کو نوکری سے برطرف کر دیا تھا

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں