shoaib sheikh ke khilaaf mulk dushmani ka case darj

شعیب شیخ کو ہرصورت پیش ہونا پڑے گا، ہائی کورٹ۔۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں سزا یافتہ شعیب شیخ کو اپیل کے فیصلے تک حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی کیس شروع بھی نہیں کیا اور آپ اپیل کے فیصلے تک استثنیٰ مانگ رہے ہیں ، سزا کی معطلی حق نہیں پھر بھی عدالت نے نرمی کا مظاہرہ کر کے سزا معطل کی ، شعیب شیخ کو پیش ہونا پڑے گا۔روزنامہ جنگ کے مطابق  اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں سزا کے خلاف شعیب شیخ ، رضوان شاہ اور نائجل برائن روبیلو کی اپیلوں کی سماعت کی۔ اس موقع پر شعیب شیخ اپنے وکلا عابد زبیری اور لطیف کھوسہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ نائجل روبیلو کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے ، اس کا کچھ ہوا ہے؟ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ہمیں عدالتی حکم نامہ نہیں مل سکا تھا اس لئے تعمیل نہیں ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا ڈی جی ایف آئی اے کو کہہ کر میں وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کراؤں؟ اگر ایک دن آرڈر نہیں مل سکا تو اگلے روز چیک کر لیتے ، فائل کورٹ سے برانچ میں چلی جاتی ہے۔ اس پر شعیب شیخ کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ جب تک اپیل کنندہ مفرور قرار نہیں پاتا اس کا کیس الگ نہیں ہو سکتا۔ دوسرے وکیل عابد زبیری نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کیس کو جنوری تک ملتوی کر دیا جائے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ کیس جب بھی میرٹ پر شروع ہوا ایک تاریخ پر تو ختم ہونے والا نہیں ہے ، پتہ نہیں آپ کو کس بات کی بے چینی ہے اور کیوں اس کیس میں تاخیر چاہتے ہیں؟ وکیل نے کہا کہ شعیب شیخ کی طرف سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دے رکھی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی آپ کا کیس شروع بھی نہیں کیا اور آپ اپیل کے فیصلے تک استثنیٰ مانگ رہے ہیں ، آپ کا رائٹ نہیں ہوتا مگر عدالت نے نرمی کا مظاہرہ کر کے سزا معطل کی ہے ، ابھی تو سزا کیخلاف اپیل پر دلائل کا آغاز بھی نہیں ہوا ، آہستہ آہستہ اس کو لے کر چلیں گے ، آپ معاونت کریں۔ اس پر لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ شعیب شیخ کو سکیورٹی خدشات ہیں لہٰذا انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ کم از کم جب تک ایک اپیل کنندہ کو اشتہاری قرار دینے کا عمل مکمل نہیں ہوتا تب تک ہی استثنیٰ دے دیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ اپنی درخواست تو دیکھیں ، آپ حاضری سے مکمل استثنیٰ مانگ رہے ہیں ، شعیب شیخ کو پیش ہونا پڑے گا۔ بعد ازاں عدالت نے اپیلوں کی سماعت 16دسمبر تک ملتوی کر دی۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں