shoaib sheikh ki zamanat manzur

شعیب شیخ کی ضمانت منظور، رہا کردیاگیا۔۔

سیشن جج کو رشوت دینے کے کیس میں سی ای او ایگزیکٹ شعیب شیخ کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے شعیب شیخ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے شعیب شیخ کی 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔ ایف آئی اے حکام بول اور ایگزیکٹ کے سربراہ شعیب شیخ کی ضمانت کے بعد رہائی کی دستاویزات لے کر پمز اسپتال پہنچ گئے۔ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر رانا شاہد نے شعیب شیخ سے گفتگو کے دوران کہا کہ آپ کی رہائی کی ستاویزات مکمل ہیں، ہماری طرف سےآپ رہا ہیں۔قبل ازیں  دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر شعیب شیخ کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پہنچایا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے مختصر سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں