شعیب احمد شیخ نے ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔۔عدالت نے شیعب احمد شیخ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔۔سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو شعیب شیخ کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے شعیب شیخ کو پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے اور دس روز میں متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس جنید غفار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ واضح رہے کہ بول کے مالک شعیب شیخ اور سینئر اینکر پرسن سمیع ابراہیم کے خلاف جمعرات کے روز اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Facebook Comments