shoaib sheikh adalat se ghair haazir

شعیب شیخ کے شریک مجرم کی ضمانت منسوخ، سزا بحال۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں مسلسل عدم حاضری پر سزا یافتہ شعیب شیخ کے شریک مجرم نائجل برائن روبیلو کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کی سزا بحال کر دی ہے۔ عدالت نے شعیب شیخ اور دیگر سزا یافتہ مجرمان سے سزا کے خلاف اپیل پر حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق  ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں سزا کے خلاف شعیب شیخ اور شریک مجرمان کی اپیلوں کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ اس موقع پر ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کے سزا یافتہ مرکزی مجرم شعیب شیخ اور شریک مجرم رضوان شاہ اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ دوران سماعت ایف آئی اے کی جانب سے کیس کے شریک مجرم نائجل برائن روبیلو کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کراتے ہوئے بتایا کہ نائجل برائن روبیلو بیرون ملک فرار ہو چکا ہے اس لئے اس کی گرفتاری نہیں ہو سکی۔ اس پر فاضل عدالت نے نائجل برائن روبیلو کی مسلسل عدم حاضری پر ضمانت منسوخ اور سزا معطلی کا حکم واپس لیتے ہوئے ٹرائل کورٹ کی سزا بحال کر دی۔ بعد ازاں چیف جسٹس عامر فاروق نے شعیب شیخ و دیگر سے سزا کے خلاف اپیل پر 20 جنوری کو حتمی دلائل طلب کر لئے۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں