بول نیوز کے سی ای او شیعب شیخ اور صحافی سمیع ابراہیم کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمے کا اندارج۔۔کیپیٹل پولیس نے نجی چینل کے چیئرمین شعیب شیخ اور اینکر پرسن سمیع ابراہیم کیخلاف ملک دشمنی، بدامنی اور دہشت گردی پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے، تھانہ کوہسار پولیس کو عارف اللہ نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد کار ہائشی ہوں اور پراپرٹی کے شعبے سے تعلق رکھتا ہوں ،ان کے پروگرام اور میڈیا پر مختلف پیغامات سنتا رہتا ہوں ، جس سے مجھ کو یہ عیاں ہوا کہ یہ ایک منظم سازش اور ملک دشمن ایجنسیوں کی ایماء پر ملک میں دشمنی، بدامنی اور دہشت گردی پھیلا رہے ہیں یہ ملک میں خانہ جنگی کروانے کی کوشش کر رہے ہیں اور عوام کو بھڑکا رہے ہیں، اپنے پروگرامز اور ویڈیو پیغامات کے ذریعے دہشتگردی کے عوامل کو فروغ دے رہے ہیں اور اپنے پروگرامز ، تقاریر اور پیغامات کے ذریعے عوام میں حکومت اور قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف نفرت، بغاوت اور دشمنی پھیلا ر ہے ہیں، یہ ملک دشمنی میں اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ پاک افواج کے جوانوں کو اپنے حلف سے بغاوت کیلئے اکسا رہے ہیں، 9مئی کو ہونیوالی دہشتگردی کو مزید بڑھا چڑھا کر درست ثابت کرنے کیلئے جواز پیش کر رہے ہیں اور اس دہشتگردی کو فروغ دے رہے ہیں، شعیب شیخ اور سمیع ابراہیم نے 9 مئی کو پیش آنیوالے دہشتگردی کے واقعات کو اپنے پروگرامز اور ٹی وی چینل کے ذریعے مزید بھڑکایا اور بر اہ راست ہدایات دیں جس سے پورے ملک میں دہشتگردی کی آگ پھیل گئی ،اس کے علاوہ ملزمان ملکی سلامتی کے اداروں اور عسکری اداروں کو بھی بدنام کرہے ہیں ہے۔
شعیب شیخ کے خلاف ملک دشمنی کا کیس درج۔۔
Facebook Comments