shoaib-sheikh-ishtihari-iqrar

شعیب شیخ اشتہاری قرار۔۔

کمشنر ویجز لاہور نے بول ٹی وی کے سی ای او شعیب احمد شیخ  کے خلاف اخبار میں اشتہار دینے کا حکم جاری کر دیا۔۔شعیب شیخ نوٹس کی تعمیل کے باوجود خود پیش ہوئے نہ ان کی جانب سے کوئی وکیل پیش ہوا۔۔جس پر کمشنر ویجز لاہور نے شعیب شیخ کو 21جون کو پھر طلب کرلیا۔۔عدالت نے بول لاہور کے ایڈمنسٹریٹر ثنا اللہ۔ایچ آر ہیڈ لاہور بلا ل خان اور اکاونٹس ہیڈ لاہور محمد  عظیم کے خلاف بھی اخبار اشتہار کا حکم جاری کر دیا ۔۔ اخبار اشتہار کے باوجودحاضر نہ ہونے پر عدالت قانون کے مطابق یکطرفہ فیصلہ سناسکتی ہے۔۔شعیب شیخ اور دیگر کے خلاف کیس  بول نیوزکے سابق ملازم شہباز اکمل جندران نے دائر کر رکھا ہے،جس میں کہاگیا ہے کہ استعفے کے چھ ماہ بعد بھی واجبات نہیں ملے،عدالت شعیب شیخ اور دیگر کو واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم جاری کرے۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں