shoaib sheikh airport se giraftaar

شعیب شیخ ائیرپورٹ سے گرفتار

بول نیوز کے مالک شعیب شیخ کو اسلام اباد ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ۔ پپو کا کہنا ہے کہ شعیب شیخ کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا لیکن بول نیوز کا موقف ہے کہ انہیں اغوا کیا گیا ہے، پپو کے مطابق شعیب شیخ ایف آئی اے میں درج ایک مقدمے میں متعدد بار نوٹس کے باوجود پیش نہیں ہوئے تھے شعیب شیخ پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک ایڈیشنل سیشن جج کو لاکھوں روپے رشوت دی تھی جس کا اعتراف جرم مذکورہ جج کرچکا ہے جس پر اسے برطرف بھی کی جاچکا ہے، اسی الزام کے تحت شعیب شیخ کے خلاف مقدمہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی درخواست پر دائر کیا گیا۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں