شعیب شیخ کی ٹرائل کورٹ سے سزاکے فیصلے کیخلاف اپیل پرسماعت میں عدالت نے وکیل صفائی کو کیس سے متعلق پیپر بک تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ کی ٹرائل کورٹ سے سزاکے فیصلے کیخلاف اپیل پرسماعت اسلام آبادہائی کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ نے کی۔اس موقع پر شعیب احمدشیخ کی جانب سے راجارضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل صفائی کو کیس سے متعلق پیپر بک تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عدالت کی معاونت کے لئے پیپربک کی کاپی فراہم کی جائے۔جس پراسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
Facebook Comments