اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کے ایک ملزم کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کر دیا۔ شعیب شیخ سمیت دیگر بائیس ملزمان کی درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے مجرم رضوان شاہ کی درخواست پر سماعت کی اور ٹرائل کورٹ کی طرف سے سنائی گئی سزا معطل کر دی۔عدالت نے رضوان شاہ کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا بھی حکم دیا۔ ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ سمیت بائیس مجرموں کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت نہیں ہوئی۔جو اگلے ہفتے سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔۔اسلام آباد کی ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج نے شعیب شیخ اور دیگر کو پانچ جولائی کو بیس بیس سال قید اور تیرہ تیرہ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
Facebook Comments