اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو جعلی ڈگری کیس میں ایگزیکٹ کیخلاف کراچی میں مقدمے کی پیروی سے روکنے سے متعلق انٹراکورٹ اپیل مسترد کر دی ہے، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ کراچی میں زیر سماعت مقدمہ میں ایف آئی اے کو پیروی سے کیسے روکیں؟ آپ مناسب فورم پر جائیں اور کراچی کی متعلقہ عدالت میں درخواست دیں ، پیر کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ایگزیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شعیب شیخ اور ان کی اہلیہ عائشہ شعیب کی انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کی جس میں ایف آئی اے کو کراچی میں زیر سماعت مقدمہ کی پیروی سے روکنے کے احکامات جاری کرنیکی استدعا کی گئی تھی، اس سے قبل چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 13 فروری کو درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرنیکی ہدایت کی تھی ۔
Facebook Comments