ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ کو جعلی ڈگری کیس میں عدالت پیش نہیں کیا گیا، جیل منتقل کر دیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی۔ ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ کے جیل وارنٹ جاری ہونے پر جیل منتقل کر دیا گیا۔ شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو مقامی عدالت نے سزا سنائی تھی جس پر شعیب شیخ کو گزشتہ روز ایف آئی اے نے اپنی حراست میں لے لیا تھا۔ ملزمان نے سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے تھے کہ سزا کے خلاف اپیل سے پہلے ملزمان کا سرینڈر لازمی ہے۔۔قبل ازیں شعیب شیخ کے قریبی ساتھی کو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق شعیب شیخ کا ساتھی نائیجل برین نجی ایئرلائن کی پرواز سے قطر فرار ہو رہا تھا، امیگریشن کے دوران ملزم کا پاسپورٹ بلیک لسٹ میں درج ہونےکا انکشاف ہوا جسے کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ نائیجل ایف آئی اے کو مقدمے میں مطلوب ہے، امیگریشن عملے نے مسافر کو گرفتار کر کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے کردیا۔ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ شعیب شیخ کا ساتھی ایگزیکٹ کیس میں بھی ایف آئی اے کو مطلوب تھا