کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سارہ جونیجو نےایگزیکٹ کے سربراہ شعیب شیخ کی عدم حاضری کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 10 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔ مقدمہ میں نامزد شعیب شیخ کی اہلیہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئےتاہم جعلی شعیب شیخ نہ آیابلکہ اس کی طرف سے وکیل نےحاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیارکیاکہ ان کے موکل شعیب احمد شیخ اسلام آباد میں موجود ہے پیش ہونےسے قاصر ہے عدالت سے استدعا ہے کہ آج کی حاضری سے استثنیٰ دی جائے، فاضل عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
Facebook Comments