سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی پر پیش آنے والے واقعے پر ڈاکٹر نعمان نیاز کو معاف کردیا ہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہناتھا کہ انہوں نے قوم اور اداروں کی عزت کے لیے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معاف کردیا ہے۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انہوں نے سرکاری ٹی وی سے استعفیٰ اس لیے دیا کہ آئندہ کسی سٹار کو ایسا نہ سننا پڑے کیوں کہ قومی سٹار کو قومی ٹی وی پر اس طرح نہیں کہا جاسکتا۔ سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ وہ اپنے دل میں کسی کے لیے نفرت نہیں رکھ سکتے، اس واقعے کے دن بھی ایک گھنٹے کا وقت دیا کہ کوئی ان سے معافی مانگ لے اور وہ ختم کردیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔
Facebook Comments