shikayat jaaiz hai peca kisi had tak misuse hoga

شکایت جائز ہےپیکا کسی حدتک مس یوز ہوگا،رانا ثنا۔۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیکا قانون ناگزیر ہے، تاہم اس کے ممکنہ غلط استعمال کے حوالے سے مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔پیکا آرڈیننس پر نظرثانی کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ قابل بحث معاملہ ہے اس پر بات چیت ہونی چاہیے، جو صحافتی تنظیمیں اور ان کے لیڈران ہیں انہیں ہمارے ساتھ بیٹھنا چاہیے، اس کی ضرورت تو ہے کیونکہ سوشل میڈیا کے اوپر جو کچھ ہورہا ہے اسے ایسے ہی نہیں چھوڑا جاسکتا، تاہم یہ شکایت بھی جائز ہے کہ یہ قانون کسی حد تک مس یوز ہوگا، اس پر احتجاج تو ہورہا ہے لیکن اس پر گفتگو نہیں ہوسکی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں