شکارپور پریس کلب کے انتخابات،ایکسپریس نیوز کے رحیم بخش جمالی صدر اور ٹائیم نیوز کے رپورٹر وحید بروہی جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور پریس کلب کے انتخابات برائے سال 2023 شکارپور پریس کلب میں الیکشن کمشنر سپریم کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ عبدالقادر ابڑو، ایڈووکیٹ علی اصغر پھوڑ کی زیر نگرانی ہوئے، جہاں سخت مقابلے کے بعد ایکسپریس نیوز کے رحیم بخش جمالی صدر،ٹائیم نیوز کے وحید بروہی جنرل سیکریٹری، دیدار علی نائب صدر روزنامہ بلدیات کے جبران مرتضیٰ جوائنٹ سیکریٹری، سلامت خزانچی، جبکہ ایگزیکٹیو کمیٹی پر اے آر وائی کے رپورٹر محمد عیسیٰ خان پٹھان، وسیم سنجرانی، روزنامہ امن کے عارف قریشی اور ابرہیم بروھی کامیاب ھو گئے ، دوسری جانب مختلف مکتب فکر کے افراد نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔۔

شکارپور پریس کلب کے انتخابات مکمل۔۔
Facebook Comments