ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی جانب سے شیخ رشید پر الزامات کی بوچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے ،اب اس نے وفاقی وزیر ریلوے پر نکاح کرنے کا بھی الزام لگا دیا ہے ۔نجی نیوز چینل سماءنیوز کے پروگرام ”لائیو ود ندیم ملک“پر گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ میں نے کسی پر الزام نہیں لگا یا اور نہ ہی کسی کو بلیک میل کیا ہے ،جب ہم نے فیاض الحسن چوہان کے ساتھ ویڈیو بنائی تھی تو شیخ رشید نے ہمیں روکا تھا کہ لوگوں کے ساتھ ویڈ یوز کیوں بنا رہی ہو۔اس پر اینکر پرسن نے سوال کیا کہ ان کو اس بات سے کیا مسئلہ ہے کہ آپ کسی کے ساتھ ویڈیو بنا رہی ہو،آپ کا ان کے ساتھ کیا تعلق ہے ؟،حریم شاہ نے کہا کہ شیخ رشید کا ہمارے ساتھ فیملی تعلق تھا ،وہ میرے بہنوئی ہوئے کیونکہ انہوں نے میری ایک دوست کے ساتھ نکاح کیا ہوا ہے۔اس پر ندیم ملک نے چونک کر کہا کہ یہ بہت بڑے لوگ ہیں جن کا آپ نام لے رہی ہیں ۔واضح رہے کہ حریم شاہ کے الزامات کا سلسلہ اس وقت سے شروع ہو جب سوشل میڈ یا پر ایک مبینہ ویڈیو آگ کی طرح پھیل گئی جس میں شیخ رشید حریم شاہ کو ویڈیوز بنانے سے روک رہے تھے ۔
شیخ رشید بہنوئی ہیں، ٹک ٹاک گرل کا انکشاف۔۔
Facebook Comments