شہزاد نواز کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے کلچر آرٹس و متعلقہ ابلاغ مقرر کیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔شہزاد نواز معروف میڈیا کنسلٹنٹ ہیں اور متعدد میڈیا ہاؤسز میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔اُنہوں نے پاکستان کی پہلی برانڈڈ کرکٹ سیریز کے ساتھ ساتھ قائداعظم ٹرافی کی لانچ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔میڈیا، فلم، ایڈورٹائزنگ، ویژول انفارمیشن اور کمیونیکیشن آرٹس جیسے متعدد شعبوں میں تخلیقی کام اور مشاورت کے باعث شہزاد نواز کو بے شمار بین الاقوامی ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

Facebook Comments