cameraman or director bhi giraftaar

شہری کو بلیک میل کرنے والے 2 جعلی صحافی گرفتار۔۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بلیک میل کرنے والے دو جعلی صحافی گرفتار کرلئے گئے۔۔تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں جعلی ویب چینلز اور جعلی پریس کارڈ والوں نے معصوم شہریوں کی زندگی عذاب کرکے رکھی ہوئی ہے۔۔ گلشن اقبال کے ایک شہری کو اے ون نیوز ایچ ڈی نامی جعلی ویب چینل کے نمائندے مستقل بلیک میل کررہے تھے، جس سے تنگ آکر شہری نے مددگار 15 پر کال کی ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر  دونوں جعلی میڈیا والوں کو گرفتار کرلیا۔۔شہری کے مطابق میں اپنا گھر بنوا رہا تھا کلٹس کار میں اے ون نیوز چینل نامی جعلی میڈیا والوں نے بھتہ طلب کیا۔۔شہری کی جانب سے مسلسل منع کرنے پر ویڈیو بناکر عزت مجروح کرنے کی دھمکی دینے پر  کارروائی کی گئی۔۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں