کراچی میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اسٹریٹ کرمنلز اور ڈاکوؤں کی وارداتوں میں اچانک تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جس کا نشانہ عام شہریوں کے ساتھ ساتھ صحافی بھی بن رہے ہیں۔۔ ڈاکوؤں نے دو صحافیوں کو لوٹ لیا جب کہ ایک صحافی کی موٹرسائیکل چوری کرلی۔۔تفصیلات کے مطابق ٹوئنٹی فور نیوز کے سینئر کیمرامین قیوم شیخ کو ڈاکووں نے لوٹ لیا۔۔کراچی بیورو کے سینئر کیمرہ مین قیوم شیخ فرائض کی انجام دہی کے بعد گھر جارہے تھےکہ انہیں کراچی کے علاقے کورنگی ندی کے قریب چارموٹرسائیکل سوار ملزمان نے گھات لگا کر لوٹا۔۔اطلاعات کے مطابق قیوم شیخ نے بینک سے ایک لاکھ 30ہزار روپے کی رقم نکلوائی تھی۔۔ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کیش چھینا اور فرار ہوگئے۔۔ گمان ہے کہ یہ واردات مخبری کا نتیجہ ہے کیوں کہ ڈاکوؤں نے صرف کیش مانگا اور موبائل فون میں کوئی دلچپسی نہیں لی۔۔ سینئر کیمرہ مین کے مطابق انہوں نے یہ رقم عید کی خریداری کے لئے نکالی تھی۔۔اس واردات پر اے ٹی جے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسی مقام پر ڈکیتی کے متعدد واقعات ہو چکے ہیں مقامی پولیس کی غفلت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے رسمی محکمہ جاتی کاروائی کا پولیس پر کوئی اثر نہیں ہوتا ہم سندھ حکومت ڈی جی رینجرز و اے آئی جی کراچی پولیس غلام نبی میمن و دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے لوگوں کی جان و مال کو محفوظ بنایا جائے ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے ہم صحافتی تنظیموں سے بھی درخواست گذار ہیں کہ وہ اس واقعے پر احتجاج کی صدا بلند کریں ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹ اس حوالے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کا حق رکھتی ہے ۔۔دوسری جانب کراچی میں تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں واقع بھٹائی کالونی کورنگی کراسنگ میں ڈاکو راج قائم ہے۔۔ روزانہ وارداتوں سے شہریوں کا جینااجیرن ہوگیا موٹرسائیکل اور کارچوری کی درجنوں وارداتیں معمول بن گئی ہیں۔۔ اتوارکے روز سینیئرصحافی کی نئی موٹرسائیکل عباسی پبلک اسکول شمیم مسجدروڈ سے صبح سات بجے چوری کرلی گئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور موٹرسائیکل چوروں کے چہرے واضح دیکھے جاسکتے ہیں سینیئر صحافی اعجازشیخ کو بھی سیکٹر ایف میں اسلحہ کے زورپر موبائیل فون اور 15ہزارروپے نقد سے محروم کردیاگیا۔۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)