sahafi ko daakuon ne gun point par loot lia

شہر قائد میں 2 صحافیوں کو لوٹ لیا گیا

کراچی عام شہریوں کےساتھ ساتھ اب صحافیوں کے لئے بھی غیرمحفوظ بن چکا ہے۔ چند ہی گھنٹے میں دو صحافیوں کو لوٹ لیا گیا۔۔سینیئر رپورٹر طحہ عبیدی کو گلشن اقبال میں لوٹ لیا گیا۔موٹر سائیکل پر سوار ملزمان موبائل فون اور نقدی چھین کر لے گئے۔۔سینئر صحافی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری عاجز جمالی کو شاہراہ فیصل پر ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ٹیپو سلطان  تھانے کی حدود میں ایف ٹی سی کے قریب بس اسٹاپ پر عاجز جمالی کھڑے تھے کہ دو موٹر سائیکل سوار افراد نے موبائل فون اور نقدی رقم چھین کر فرار ہوگئے, عاجز جمالی کی جانب سے ٹیپو سلطان تھانے پر موبائل فون چھیننے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے  خاتون ایس ایچ او کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔۔دریں اثنا کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن نے دونوں واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۔۔سی آر اے” کے سابق سیکریٹری طحہ عبیدی اور سینئر صحافی عاجز جمالی کو آج اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا جس پر کرائم رپورٹرایسوسی ایشن دونوں وارداتوں کی سخت الفاظ میں مزمت کرتی ہے ۔شہر قائد مسلح ڈاکو بے لگام دکھائی دیتےہیں صحافیوں سمیت کئی شہری ڈاکوؤں کا ہدف بن چکے ہیں کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن وارداتوں میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے، ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو آئیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں