kia mulk hai | Irshad Bhatti

شہبازشریف کے عمرے سے کوئی تعلق نہیں،ارشاد بھٹی۔۔

تجزیہ کار ارشاد بھٹی اپنے بچوں کے ہمراہ عمرے کیلئے روانہ ہوگئے۔ جاتے جاتے انہوں نے یہ وضاحت بھی کردی کہ ان کے عمرے کا موجودہ حکومت کے وفد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں ارشاد بھٹی نے کہا “ریکارڈ کی درستگی کیلئے عرض ہے کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ خود عمرے پر جا رہا ہوں، میرے عمرے کا ای سی ایل زدہ،ضمانت زدہ حکومتی وفد کے عمرے اور پی آئی اے چارٹر جہاز سے کوئی تعلق نہیں،دعا ہے کہ اللہ پاک سب کو اپنے اپنے خرچے پر عمرہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 27 اپریل کو سرکاری وفد کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ عمرے کی ادائیگی کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ پہلے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ شہباز شریف چارٹر جہاز میں عمرے کیلئے جا رہے ہیں تاہم ان خبروں کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تردید کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف کمرشل فلائٹ پر سعودی عرب جائیں گے اور اس دورے کا خرچہ خود ادا کریں گے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں