PIA ke ishteharaat tehqeqaat ka hukum jaari

شہبازشریف صحافیوں کے دھرنے میں شریک ہونگے۔۔

مسلم لیگ ن نے سڑکوں کی سیاست کو گرم کرنے کے پلان پر عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئےبارہ  ستمبر کوصحافیوں کے دھرنے میں شرکت کا اعلان کردیا ۔شہباز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن اگلے ہفتے سے پی ڈی ایم کے احتجاجی شیڈول کے مطابق ہونے والے مظاہروں میں بھر پور شرکت کرے گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کا بھی وکلا کے دھرنے میں شرکت کا قوی امکان ہے ،12 ستمبر کو لیگی ارکان اسمبلی اور پی ڈی ایم کے قائدین صحافیوں کے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے میں شریک ہوں گے ،شہباز شریف بھی اظہار یک جہتی کے لیے دھرنے میں شرکت کریں گے ۔ شہباز شریف نے پارٹی کو مہنگائی،بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف ضلعی سطح پر احتجاجی مظاہروں کی بھی ہدایت کر دی ہے ۔پارٹی ستمبر کے مہینے میں ہی پنجاب کے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کرے گی۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں