راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی جانب سے سابق وزیر اعظم کی موجودگی میں اپنے سابق نائب صدر عون شیرازی کو ہراساں کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔آر آئی یو جے کے جنرل سیکرٹری طارق علی ورک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گل نے ماضی میں صحافیوں کو ہراساں کیا اور بدسلوکی کی۔صدر عابد عباسی، ورک، فنانس سیکرٹری کاشان اکمل گل اور دیگر ممبران نے کہا کہ “صحافیوں کے ساتھ معاندانہ رویہ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جا سکتا”۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت گل کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔آر آئی یو جے نے فوری معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ صحافی برادری اس حوالے سے جلد لائحہ عمل مرتب کرے گی۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے سابق صدر افضل بٹ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ صحافی شیرازی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال پوچھا تھا۔ تاہم گل نے صحافی کے ساتھ بدسلوکی اور ہراساں کیا۔۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)