shehbaz gill ne javed chaudhary ko paaltu qaraar dedia

شہبازگل نے جاوید چودھری کو پالتو قراردیدیا۔۔

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے معروف اینکر پرسن جاوید چوہدری کو نا مناسب الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ آج جاوید چوہدری عرف چول چوہدری کی بیہودہ بکواس سنی جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ علی امین نے شہباز گل کی طرح خان کے خلاف بیان دے دئیے۔مجھ پتہ ہے آپکی اوقات ایک پالتوسے کچھ زیادہ نہیں۔حیران ہوں آپکو آپکی اولاد اور بیوی کس طرح سے منہ لگاتی ہو گی۔میں تو ان کے گندے ٹیسٹ پر حیران ہوں۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ جب جیل میں تھا جیو جنگ گروپ نے اور آپ جیسے چند صحافتی دلالوں( میں یہاں کہنا پنجابی لفظ ہی چاہتا ہوں) نے کہا شہباز گل نے بیان دے دئیے۔وڈیو ریکارڈ کر دی۔طوطے کی طرح فر فر بولے۔ سب جھوٹ بکواس۔اگر بولا تھا اب 8 مہینے ہو گئے سامنے لاؤ جو بولا تھا ؟ تم نالی کے گند سے بھی گندے ہو۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں