shehbaz gill ne javed chaudhary ko paaltu qaraar dedia

شہبازگل کو نوٹس جاری، معافی بھی مانگ لی۔۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار  نے وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور شہباز گل کو ان کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے اپنے وکیل کی وساطت سے بھیجے گئے قانون نوٹس میں کہا گیا کہ شہباز گل نے نجی چینل کے پروگرام میں انتہائی نامناسب زبان استعمال کی اور ان کے خلاف کینسر سے متعلق جعلی ادویات کا بے بنیاد الزام لگایا۔قانون نوٹس کے متن کے مطابق ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ شہباز گل کے الزامات کے بعد پی ٹی آئی کے سپورٹرز کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی  ہیں۔ نوٹس میں شہباز گل سے آئندہ 15 روز میں رامش کمار سے معافی مانگے کا کہا گیا۔ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ شہباز گل نے معافی نہیں مانگی تو ہتک عزت کا دعوی دائر کیا جائے گا۔دریں اثنا وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے رمیش کمار سے متعلق ٹی وی پر کہے گئے اپنے الفاظ پر معافی مانگ لی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شہباز گل نے کہا کہ میں معذرت کرتا ہوں رمیش کمار سے متعلق اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں، رمیش کمار جو حرکتیں کررہا ہے اس پر کوئی بات نہیں کررہا، یہی الفاظ اگر انگریزی میں کہہ دیے جائیں تو کوئی اعتراض نہیں کرتا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں