پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، سینئر ترین صحافی نے میسج کیا ہے کہ میں ہٹ لسٹ پر ہوں لاہور کے ایک گینگ کو میرے پیچھے لگایا گیا ہے۔سابق مشیر وزیر اعظم شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معتبر ترین صحافی نے مجھے میسج کیا ہے اور یہی بات کسی دوسرے سورس نے بھی کنفرم کی ہے ۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے میرے حادثے سے قبل نجی ٹی وی” اے آر وائی “کے دفتر کے باہر بھی فیلڈنگ لگائی گئی تھی اس دن بھی اللہ نے بچا لیا تھالیکن یہ دستور نیا نہیں کہ خرید نہ سکو تو ہمیشہ کیلئے چپ کرا دو۔پی ٹی آئی رہنما شہبازگل نے صحافی کی جانب سے موصول ہونے والے پیغام کا مبینہ سیکرین شاٹ بھی شیئرکیا جس میں کہا گیا ہے کہ برائے مہربانی اپنی سیکیورٹی کاخیال رکھیں آپ ابھی تک مخالفین کی ہٹ لسٹ پر ہیں اور لاہور کے گینگ کو آپ کیخلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔میسج میں شہباز گل کیساتھ موٹر وے پر پیش آنے والے حادثے سے متعلق بھی اہم دعویٰ کیا گیا ہے ، میسج میں کہا گیا ہے کہ آپ کو موٹر وے پرتیز رفتار”فور بائے فور“گاڑی نے ہٹ کر کے الٹایا تھاجبکہ جو گاڑی پیش کی گئی ہےاس نے آپ کی گاڑی الٹنے کے بعد ہٹ کیا تھا،”فوربائے فور“ گاڑی سے آپ کی گاڑی کو ٹکر پلان کر کے ماری گئی تھی۔ میسج میں مزید کہا گیا ہے کہ آپ یاد کریں نجی ٹی وی کے دفتر کے باہر بھی کرائے کی گاڑی میں 4مسلح افراد نے حملہ کیا تھا لیکن خوش قسمتی سے آپ اس دن ٹی وی کے دفتر سے باہر نہیں آئے ۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)