tv show mein gaali dene par shehbaz gill ne maafi maangli

شہبازگل کے خلاف پیکا قانون کے تحت کارروائی کا مطالبہ۔۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست جمع کروادی ہے۔ٹی وی پروگرام میں گالم گلوچ اور ہتک آمیز زبان  استمال کرنے کے معاملے پر  رمیش کمار نے شہباز گل کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کی استدعا کی ہے۔رمیش کمار نے کہا کہ شہباز گل نے ٹی وی پروگرام میں گالم گلوچ، ہتک آمیز الفاظ استعمال کیے، میرا فون نمبر پی ٹی آئی کارکنوں کو دیا گیا، کارکن کالز کرکے دھمکیاں دے رہے ہیں۔رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ کچھ پی ٹی آئی کارکنان پارلیمنٹ لاجز بھی گئے، پی ٹی آئی کارکنوں نے ریسپشن سے فون کرکے میری اہلیہ کو دھمکیاں دیں۔رمیش کمار نے اپنی درخواست میں کہا کہ شہباز گل کے اس اقدام سے میری اور میرے خاندان کی زندگی کوخطرات لاحق ہیں، مجھےاپنےخاندان کو سندھ ہاؤس منتقل کرنا پڑا، سندھ ہاؤس پر بھی پی ٹی آئی کارکنان حملہ کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔دریں اثنا رمیش کمار نے تھانہ سیکرٹریٹ میں سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے بھی درخواست جمع کروادی۔رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی میری اور اہل خانہ کی سیکیورٹی یقینی بنائیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں