shehbaz gill ne javed chaudhary ko paaltu qaraar dedia

شہباز گل نے شاہزیب خانزادہ کو کھری کھری سنادی۔۔

وزیراعظم کےمعاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نےمعروف ٹی وی اینکر شاہ زیب خانزداہ  کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ  ریاست کا چوتھا ستون میڈیا کرپشن روکنے والوں کے موقف کو پیش کرنے کی بجائے کرپشن کرنے والوں کے موقف کو پھیلا رہا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ڈاکٹر شہباز گل نے تحقیقاتی صحافت میں نام کمانے والے  جیونیوز کے مشہور اینکر شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شاہ زیب خانزادہ پوری کوشش کر رہے ہیں یہ ثابت کرنے کی کہ اس واقعہ کی صرف ایک ہی ویڈیو ہے اور وہ بھی وزیراعظم دیکھ چکے تھے۔ ماشاللہ۔ اس کا مطلب ہے کوئی اور ویڈیو نہیں ہو سکتی ؟ اور آپ نے کہہ دیا تو ثابت ہو گیا کہ وزیراعظم نے وہ دیکھی بھی تھی۔ مشکل صحافت ہے چوروں کو سچا ثابت کرنا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ریاست کا چوتھا ستون میڈیا کرپشن روکنے والوں کے موقف کو پیش کرنے کی بجائے کرپشن کرنے والوں کے موقف کو پھیلا رہا ہے، اس ایم پی اے کو 2018 میں جب پارٹی سے نکالا تب اسے خیال نہ آیا پرویز خٹک کا نام لینے کا ؟اس وقت تو یہ پیسے لینے سے ہی انکاری تھا۔

social media marketing
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں